امیزون ڈاٹ اے ای Amazon.ae نے آج اعلان کیا ہے کہ عمان میں پہلی بار خاص آفر سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ عمان میں رہنے والے صارفین اب اگر 20 عمانی ریال سے زیادہ کی خریداری کرتے ہیں Amazon.ae پر تو اب مفت بین الاقوامی شپنگ اور واپسی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔


امیزون اس وقت دنیا کی سب سے بڑی آن لائن خریداری کی ویب سائٹ ہیں اور اس کے کڑوڑوں آن لائن کسٹمر ہیں۔ جن میں سیلر بھی ہیں، لوگ ایمزون پر اپنا سٹور بناتے ہیں اور اپنی پروڈاکٹ سیل کرتے ہیں۔
  

 ایمزون ڈاٹ اے ای


عمان میں خریدار ایمزون ڈاٹ اے ای پر کم قیمت اور تیز ترین شپنگ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے جن میں 30 سے ​​زیادہ پروڈکٹ کیٹیگریز موجود ہیں بشمول الیکٹرونکس پروڈکٹ، کتابیں وغیرہ، کچن پروڈکٹ، فیشن پروڈکٹ، گھر کا سامان، اور اس کے علاوہ دوسری بہت ساری چیزیں موجود ہیں،

بین الاقوامی خریداری کے تجربے کے ساتھ Amazon.ae سے اشیاء کی ایک وسیع رینج آپ اپنے گھر سے ہی آرڈر کر کے خرید سکتے ہیں۔


عمان نے پرائیویٹ کمپنیوں کے لیے ایکسپیٹ ورک پرمٹ کی میعاد میں توسیع کر دی

امیزون مڈل ایسٹ اور نورتھ افریقہ (MENA) کے نائب صدر رونالڈو موچاور کے بیان کے مطابق ہم ہمیشہ اپنے صارفین کے 
لیے ان تک پہنچنے کے طریقے تلاش کرتے رہتے ہیں تاکہ ہم اپنی سروس کو مزید تیز سے تیز اور اچھی بنا سکیں،

ہم اس بات کو یقینی بناتے کہ ہم ان کے مطلوبہ خریدی گئی چیز کو جلد فراہم کریں۔ اس کے ساتھ ہی ہمارے گاہک بہترین قیمتوں سے لطف اندوز ہو سکیں، اور ان کی مطلوبہ پروڈاکٹ جلد ان تک پہنچ جائے۔

Amazon.ae


آج، ہم عمان میں اپنے صارفین کے لیے Amazon.ae سے لاکھوں اہل اشیاء پر مفت شپنگ کی سہولت متعارف کرانے کے لیے بہت خوش ہیں جو بین الاقوامی خریداری کے ذریعے خریداری کرتے ہیں۔ اس سروس کے ساتھ، ہم عمان میں کسٹمر کے لیے Amazon.ae پر خریداری کو مزید جلد قابل رسائی اور آسان بنا رہے ہیں۔