عمان کی وزارت صحت نے سلطنت عمان میں ویکٹرز کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جمعرات کو ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔


محترم ڈاکٹر احمد محمد السعیدی

اجلاس کی صدارت محترم ڈاکٹر احمد محمد السعیدی، وزیر صحت صاحب نے کی اجلاس میں عمان کی منسٹری آف ہیلتھ کے انڈر سیکرٹریز کے ساتھ ساتھ مختلف حکومتی متعلقہ حکام کے نمائندوں نے عمان میں ڈینگی بخار اور ملیریا کی وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لیے شرکت کی

محترم ڈاکٹر احمد محمد السعیدی نے کہا کہ اس وقت مسقط گورنریٹ کے ساتھ ساتھ شمال البطینہ گورنریٹ اور جنوب البطینہ گورنریٹ میں ڈینگی بخار کے 76 سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ محترم ڈاکٹر احمد محمد السعیدی نے کہا کے تمام ضروری اقدامات کرتے ہوئے مچھروں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوششوں اور تعاون کو تیز کرنے پر زور دیا ہے کیونکہ 
2019 سے پہلے ہی اس کا خاتمہ ہوچکا ہے۔



اجلاس میں قومی سطح پر کیڑوں کی تحقیقات کے نتائج پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیس مصری کے جغرافیائی پھیلاؤ کی موجودہ سول صورتحال اور مسقط گورنریٹ میں کیسز کی تقسیم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ملک گیر ویکٹر کنٹرول کی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے مختلف سرکاری حکام کے کردار پر مزید روشنی ڈالی گئی اور ایڈیس مصری مچھروں کے خاتمے کی مہم کو درپیش چیلنجز اور اس سلسلے میں تجویز کردہ سفارشات پر روشنی ڈالی گئی۔

مزید برآں، کمیونٹی کی آگاہی کو تیز کرنے کے ذریعے میڈیا پلان پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا

ہم سب کا بھی فرض بنتا ہے کے ہم بھی جہاں تک ہو سکے حکومت کی مدد کریں جو بھی احتیاط بتائی جائیں ان پر عمل کریں۔
اپنے گھروں کو صاف رکھیں کچرا اک جگہ جمع نہ کریں۔
پانی کو اک دن سے زیادہ اک جگہ پر کھلا نہ رکھیں۔