عمان ویزہ فیس یکم جون 2022
عمان کے سلطان جناب ہیثم بن طارق نے کہا کہ خارجیوں کی ورک ویزا فیس میں کمی سے نجی شعبے کو نمایاں مدد ملے گی۔
ولائت صحار
ولائت صحار میں مختلف گورنریٹ کے گورنروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، عمان کے سلطان جناب ہیثم بن طارق نے کہا کہ فیصلے ملک کے بہترین مفاد کے لیے کیے جاتے ہیں۔ ہم نے پرائیویٹ سیکٹر بالخصوص ایس ایم ایز کی مدد کے لیے ایکسپیٹ کی فیس کو کم کرنے کا فیصلہ کیا،
پچھلے ہفتےعمان کے سلطان جناب ہیثم بن طارق نے حکام کو یکم جون 2022 خارجیوں کے ورک ویزا فیس کو کم کرنے کی ہدایت کی تھی
تیل
تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں، جناب ہیثم بن طارق نے کہا:
"لوگ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بات کر رہے ہیں اور اس وجہ سے عمان کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ہم پر جو واجب الادا قرض ہے اس سے چھٹکارا حاصل کیا جائے اور ساتھ ہی اس سے زیادہ جو کچھ ہے وہ مختلف منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔
ویزہ فیس کی اگر بات کریں تو ماشااللہ سے اس میں خارجیوں کے ورک پرمٹ کی فیس میں 85 فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا،
ہائی پرفیشن
( 1 ) ہائی پرفیشن جن کی اب فیس 2001 عمانی ریال ہے، جون 2022 سے ان کی فیس 301 ریال ہو جائے گی،
لیکن جو کمپنی عمانائزیشن قانون کو فالو کرتی ہے ان کے ورکر کی فیس مزید کم کر کے 211 ریال ہو جائے گی،
مڈ پرفیشن
( 2 ) مڈ پرفیشن جن کی موجودہ فیس 1001 اور 601 عمانی ریال ہے،
ان کی یکم جون 2022 سے 251 عمانی ریال ہو جائے گی،
لیکن جو کمپنیاں عمانائزیشن قانون کو پورہ کرتی ہیں ان کے ورکرز کی فیس مزید کمی کے ساتھ 176 عمانی ریال ہو گی،
تھرڈ پرفیشن
( 3 ) تھرڈ پرفیشن جن کی مجودہ فیس 316 عمانی ریال ہے ان کی جون 2022 سے 201 عمانی ریال ہو جائے گی،جو کمپنیاں بھی عمانائزیشن کو پورہ کرتی ہیں ان کے ورکرز کی فیس مزید کمی کے ساتھ 141 عمانی ریال ہو گی،
گھر کے ملازم
( 4 ) گھر کے ملازم 1 سے 3 تک کی فیس 101 عمانی ریال ہو گی،
اور 4 یا اس سے زیادہ ورکرز کی فیس 141 عمانی ریال ہو گی یکم جون 2022 سے،
مزرے اور گھر کے ورکرز
( 5 ) مزرے میں اور جانوروں کو چارہ ڈالنے والے ورکرز اگر 1 سے 3 تک ہیں تو تب ان کی فیس 141 عمانی ریال ہو گی،
اگر 4 یا اس سے زیادہ ہیں تو تب ان کی فیس 241 عمانی ریال ہو گی
0 تبصرے