عید الفطر 2022 یعنی شوال کا چاند دیکھنے کے لیے عمان کی رویت حلال کمیٹی یکم مئی بروز اتوار کو اپنا اجلاس منعقد کرے گی اور کمیٹی نے تمام لوگوں سے بھی درخواست کی ہے چاند دیکھنے کی۔


اس سال 1443ہجری کے شوال کے چاند کی رویت حلال کمیٹی جو عمان کی مرکزی کمیٹی ہے اس کا اجلاس یکم مئی 2022 بروز اتوار 29 رمضان المبارک کی شام کو وزارت اوقاف و مذہبی امور کے جنرل آفس میں ہو گا۔

رویت حلال کمیٹی کے عمان کے مختلف شہروں میں لوگ موجود ہوں گے جو خود بھی چاند دیکھیں گے اور خارجیوں اور عمانیوں سے بھی کہا گیا ہے کے اگر ان کو عمان کے کسی بھی حصے میں چاند نظر آتا ہے تو وہ کمیٹی کے نمبرز پر رابطہ کر کے بتا سکتے ہیں۔

اگر یکم مئی بروز اتوار 29 رمضان کو چاند نظر آ جاتا ہے تو عید الفطر 2 مئی بروز پیر 2022 کو ہو گی۔
اگر چاند نظر نہیں آتا تو اس کے بعد کمیٹی جو فیصلہ کرے گی اس کے مطابق عمان میں عید الفطر ہو گی۔

"آپ کو ہماری طرف سے ایڈوانس عید مبارک"