9 کویڈ 19 وبائی بیماری کی تباہ کاریوں کی وجہ سے بہت ساری کمپنیوں کو نقصان ہوئے بہت سارے کام بند ہو گئے 2020 میں اور 2021 کے دوران معاشی بدحالی سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے عمان سے 292,500 غیر ملکی کارکنوں نے پرائیویٹ شعبے کو چھوڑ دیا اور اپنے اپنے ملک چلے گئے


ڈاکٹر سعید الصقری وزیر اقتصادیات آف عمان نے عمان ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا سال 2020 اور 2021 نجی شعبے کی کارکردگی کا پیمانہ نہیں ہیں، اس کی وجہ وبائی حالات کم طلب اور دیگر وجوہات ہیں جن کی وجہ سے تقریباً 300,000 کارکنوں نے نجی شعبے کو چھوڑ دیا تھا ان میں سے تقریباً 7500 عمانی بھی شامل ہیں۔

کویڈ 19 کی وجہ سے جو پرائیویٹ شعبے کو نقصان ہوا ہے اس کو پورہ کرنے کے لیے عمان کے سلطان جناب ہیثم بن طارق کی طرف سے کافی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔