عمان میں ڈینگی کا سبب بننے والے ایڈیس مصری مچھر کو ختم کرنے مہم چلائی جا رہی ہے اور اس مہم کے ایک حصے کے طور پر مسقط گورنریٹ میں 27 مارچ سے 30 مارچ 2022 کی مدت کے دوران 1,500 سے زیادہ گھروں میں جا کر کیڑے مار ادویات کا اسپرے کیا گیا ہے۔


مسقط میونسپلٹی نے ایک بیان میں کہا کے 1,690 مکانات کا احاطہ کیا گیا جہاں سپرے کی گئی، جن میں ولائت بوشر میں غبرہ کے علاقے میں 1,231 گھر شامل ہیں، ولائت بوشر کے علاقے الانصب میں 254 گھر شامل ہیں اور ولائت السیب میں الحیل جنوبی کے علاقے میں 205 گھر شامل ہیں،

یہ مہم مسقط میونسپلٹی اور وزارت صحت نے ایڈیس مصری مچھر کو ختم کرنے کے لیے شروع کی ہے، جس میں غبرا، الانصب، الحیل جنوبی کے علاقوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ پروگرام صبح چھ بجے سے دن گیارہ بجے تک جاری رہا تھا