عمان نیوز اردو: عمان سول ڈیفنس اینڈ ایمبولینس اتھارٹی کے  اک آن لائن بیان کے مطابق آج منگل ایک لاپتہ شخص اور ایک بچے کی لاش ظفار گورنریٹ کے علاقے المغصیل بیچ سے ملی ہے۔


یہ دونوں ایک پانچ رکنی خاندان کا حصہ ہیں جو جمعہ کو المغسیل بیچ پر تیز لہروں کی وجہ سے سمندر میں ڈوب گئے تھے   عمان سول ڈیفنس اینڈ ایمبولینس اتھارٹی نے کہا کہ باقی تین افراد کی تلاش جاری ہے۔

مغسیل بیچ پر 8 افراد سمندر میں ڈوبے تھے جن میں سے 3 کو بچا لیا گیا تھا اور باقی 5 لاپتہ ہو گئے تھے جن میں اب 2 کی لاش ملی ہے اب بھی باقی 3 لاپتہ ہیں