عمان میں رہنے والے صرف 70 فیصد لوگ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے انہیں فراہم کی جانے والی فکسڈ لائن ٹیلی کمیونیکیشن سروسز سے مطمئن ہیں، اگر ان کمپنیوں کی پیکجوں کی قیمت کی بات کریں تو ان میں سے 52 فیصد فکسڈ لائن انٹرنیٹ سروسز کی قیمتوں سے مطمئن نہیں ہیں۔


یہ فکسڈ لائن ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے صارفین کے اطمینان سروے کے رزلٹ تھے، جو عمان کے قومی مرکز برائے شماریات اور معلومات نے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے کیا تھا۔اس کے بعد یہ ڈیٹا شیئر کیا تھا۔

سروے کے اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کے 65.4 فیصد لوگوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی سروس کا معیار ہمیشہ بہترین ہوتا ہے۔

سروے میں 84.5 فیصد لوگوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان کی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے برانچ آفس مناسب جگہ پر واقع ہیں، جہاں تک آسانی سے پہنچا جا سکتا ہے۔

سروے میں 74.2 فیصد لوگوں نے کہا کہ ان کو سروس فراہم کرنے والی کمپنی صارفین کے مسائل کو حل کرنے میں فعال کردار ادا کرتی ہے، سروے میں 86 فیصد لوگ اس بات سے متفق ہیں کہ ان کی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے ملازم ہمیشہ مدد کے لیے تیار رہتے ہے۔

اگر اس سروے میں موبائل ٹیلی کمیونیکیشن سروسز سے فائدہ اٹھانے والوں کی بات کریں تو عمان میں 73 فیصد لوگ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ موبائل ٹیلی کمیونیکیشن خدمات سے مطمئن ہیں، جب کہ ان میں سے 45 فیصد لوگ انٹرنیٹ کی قیمتوں سے مطمئن نہیں ہیں۔

عمان میں موبائل انٹرنیٹ سروسز سروے

عمان میں موبائل انٹرنیٹ کی خدمات کے حوالے سے نتائج سے ظاہر ہوا کہ سروے میں حصہ لینے والے 76 فیصد افراد جو اپنی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے ساتھ ہیں، 50 فیصد اور 90 فیصد عمانی اور تارکین وطن اس بات سے متفق ہیں کہ عمومی طور پر سروس کا معیار بہترین ہے۔


شمال الشرقیہ گورنریٹ

شمال الشرقیہ گورنریٹ میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کی قیمتوں پر سب سے زیادہ عدم اطمینان کا تناسب 62 فیصد تھا، اس کے بعد ظفار اور الظہرہ گورنریٹ میں 50 فیصد تھا۔

اس سروے کا نفاذ ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کی استفادہ کنندگان کے مفادات کو مدنظر رکھنے کی حکمت عملی کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے پچھلے سال ٹیلی کام خدمات کے صارفین کے حقوق کے ضابطے کے مسودے پر عوامی مشاورت کی پیشکش کی تھی۔

جس کا مقصد سروسز یوز کرنے والوں اور ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کے درمیان تعلقات کے فریم ورک کو ان کے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کو مضبوط بنانا تھا۔ فائدہ اٹھانے والوں کو فراہم کی جانے والی ٹیلی کمیونیکیشن خدمات پر نگرانی کرنا ہے

سروے کا مقصد فکسڈ لائن اور موبائل ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے صارفین کے اطمینان کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا جو ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل میں حصہ ڈالتے ہیں جو ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں فراہم کی جانے والی خدمات پر ان کے اعتماد کو بڑھاتے ہیں۔