سعودی عرب کی طرف سے حج 2022 کے حوالے سے اعلان کیا گیا ہے یعنی حج 2022 کے لیے حاجیوں کا کوٹہ اور عمر بتائی گئی ہے۔
کے اس سال 2022 میں صرف اس عمر کے لوگ ہی حج ادا کر سکیں گے۔


کورونا وبا سے قبل حجاج کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہوتی تھی جو لوگ مختلف ملکوں سے آتے تھے پر کرونا کی وجہ سے یہ تعداد محدود کر دی گئی تھی۔

سعودی حکام کے مطابق اس سال 2022 میں صرف 10 لاکھ جن میں مقامی بھی شامل ہیں اور غیرملکی عازمین بھی جن کو حج کی اجازت ہوگی۔


کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پچھلے دو سالوں میں حج کے موقع پر عازمین کی تعداد بہت کم تھی۔ کرونا کی وجہ سے بہت سارے ملکوں سے سعودی عرب میں انٹری بھی بیں تھی۔ لیکن اللہ کا شکر ہے اب کرونا کی پابندیاں ختم ہو چکی ہیں زیادہ تر جو باقی ہیں وہ بھی جلد ختم ہوں جایں گی۔۔

حج 2022 کے لیے عمر کی حد

سعودی حکام کے مطابق جو حاجیوں کے لیے عمر بتائی گئی ہے وہ 65 سال سے کم عمر افراد ہی حج کر سکیں گے۔ 65 سے اوپر عمر والوں کو حج کی اجازت نہیں ہے۔ تمام عازمین کو سعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے پہلے کورونا وبائی بیماری کا اک نیگٹیو پی سی آر ٹیسٹ دیکھانا ہوگا۔ 

تمام عازمین کے پاس سعودی وزارت صحت سے منظور شدہ کرونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔ 

وزارت حج عمرہ سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے تحت عازمین کی بڑی تعداد کو حج کرنے کی اجازت دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

حاجیوں کی تعداد میں اضافہ ممالک کے لیے مختص کوٹے کے مطابق ہوگا جبکہ اس کے ساتھ کورونا وبائی بیماری سے بچاؤ کی تدابیر کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

2021 میں حاجیوں کی ٹوٹل تعداد

سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال 2021 میں ٹوٹل 58 ہزار 745 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔
کورونا وبائی بیماری سے پہلے اکثر حجاج اکرام کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر جاتی تھی