جنوب الشرقیہ گورنریٹ میں ایک دوکان پر ممنوعہ میلامائن ڈشز فروخت کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔


یہ میلامائن ہوتا کیا ہے اس بارے میں پہلے آپ کے ساتھ تفصیل شیئر کرتا ہوں تاکہ آپ بہتر طریقے سے سمجھ سکیں،

میلامائن ایک نائٹروجن پر مبنی مرکب ہوتا ہے جو بہت سے مینوفیکچررز کے ذریعہ متعدد مصنوعات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے، خاص طور پر پلاسٹک کے برتنوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اور اس کے بعد کچھ یہ چیزیں بھی ہیں جن میں میلامائن استعمال ہوتا ہے

برتن
کاؤنٹر ٹاپس
پلاسٹک کی مصنوعات
کاغذ کی مصنوعات
اگرچہ میلامائن بہت ساری اشیاء میں وسیع پیمانے پر پایا جاتا ہے، کچھ لوگوں نے حفاظتی خدشات کا اظہار کیا ہے کہ میلامائن کا مرکب زہریلا ہو سکتا ہے

کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی

کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے الکامل اور الوفی کی ولایت میں ایک دوکان پر چھاپا مارا جو ممنوعہ میلامین ڈشز فروخت کر رہا تھا۔ تمام سامان کو ضبط کر لیا گیا، اور ایک انتظامی جرمانہ عائد کیا گیا، کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے اک آن لائن بیان میں بتایا