مسقط میونسپلٹی بوشر میں جل کے علاقے میں حی البیضہ واک وے تعمیر کر رہی ہے، جو ان کمیونٹی منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد مقامی جگہوں سے فائدہ اٹھانا اور عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے جو افراد کی فلاح و بہبود کو مزید تیزی سے بڑھاتی ہیں۔



مسقط میونسپلٹی، یہ پراجیکٹ ایک سپورٹس واک وے تعمیر ہو گا جس کی لمبائی (2200)میٹر بتائی جا رہی ہے، اور اس کی چوڑائی (4) میٹر بتائی جا رہی ہے، اس کے ساتھ ہی سائیکل وے بھی جڑا ہے جس کی کل لمبائی (2200) میٹر، اور اس کی چوڑائی (2.5) میٹر ہوگی۔

سائیکلنگ

یہ منصوبہ بوشر کی اندرونی گلیوں کو بھی ہموار کرے گا، رش کم ہو گا، واک وے کے ساتھ مزید پارکنگ لاٹ بنائے جائیں گے۔
واک وے محلے میں موجودہ نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنائے گا، لوگوں کو پیدل چلنے میں آسانی فراہم کرے گا، سائیکلنگ کرنے والوں کو بھی سہولت فراہم کرے گا، یا جو سکوٹر زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے لیے بھی یہ سہی رہے گا۔




یہ افراد کو روزانہ پیدل چلنے کا موقع بھی فراہم کرے گا، لوگوں کو اپنے موٹاپے سے چھٹکارہ دلانے میں بھی مدد کرے گا۔ زندگی میں مزید آگے بڑھنے حوصلہ دے گا۔ اپنے اردگرد قدرت کے سب موسموں سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی فراہم کرے گا، جب لوگ واک کرنے آئیں گے تو وہاں ان کو دوسرے لوگ بھی ملیں گے جس سے مزید دوست بھی بنیں گے