رائل عمان پولیس نے عمان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 50 سے زائد غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔



شمالی الباطنہ گورنریٹ میں کوسٹ گارڈ پولیس کی کشتیوں نے گورنریٹ کے ساحلوں سے مختلف مقامات پر تین کشتیوں کو پکڑا تھا، جن میں ایشیائی نیشنیلٹی کے 52 افراد موجود تھے، وہ غیر قانونی طور پر سلطنت آف عمان میں داخل ہونے کی 
کوشش کر رہے تھے۔ رائل عمان پولیس کے اک آن لائن بیان کے مطابق ان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔



آخر یہ لوگ آتے کیسے ہیں


آخر یہ لوگ آتے کیسے ہیں تو یہ لوگ ایران کا سمندر یوز کرتے ہیں عمان میں انٹری کرنے کے لیے۔
ان میں پاکستانی بھی ہو سکتے ہیں ان میں بنگلادیشی بھی ہو سکتے ہیں،
یا پھر کچھ دوسرے ممالک کے لوگ بھی ہو سکتے ہیں یہ اک خطرناک گیم ہے جو اس طرح یہ لوگ عمان میں انٹری کرتے ہیں۔