عمان نیوز اردو: تمام پاکستانی کمیونٹی ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی بھی معزز کمیونٹی ممبردرج ذیل کاغذات کی تصدیق کے لیے سفارت خانہ کسی وجہ سے نہ آسکیں تو وہ کسی بھی اپنے عزیز/دوست کے نام ایک اتھارٹی لیٹر بمع اپنا شناختی کارڈ کی کاپی ( اپنے اصل دستخط شناختی کارڈ کے مطابق) اور رابطہ نمبر (جس پر ویڈیو کال کی سہولت ہو۔


تاکہ متعلقہ فرد سے ویڈیو کال کے ذریعے اس کی تصدیق کی جا سکے) دے کرسفارت خانہ بھیج سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں صرف اصل دستخط شدہ اتھارٹی لیٹر ہی سفارت خانہ میں قابل قبول ہوگا ۔

نوٹ! کسی بھی اتھارٹی لیٹر کی فوٹو کاپی/ سکین شدہ کاپی یا کلرڈ کاپی قابل قبول نہیں ہوگی۔

1) ایف آر سی فارم کی تصدیق
2) نکاح نامہ کی تصدیق
3) "ب" فارم کی تصدیق
4) تعلیمی اسناد کی تصدیق


ان ڈاکومنٹس کے علاوہ باقی کاغذات کی تصدیق کے لیے متعلقہ شخص کا بذات خود سفارت خانہ میں آنا لازم ہے اس کے بغیر ان کاغذات کی تصدیق ممکن نہیں ہوگی۔

آپ کے تعاون سے ہی آپ کی بہتر خدمت ممکن ہے۔ شکریہ

( نوٹ) یہ تمام آرٹیکل پاکستان ایمبیسی مسقط کے آفیشل فیس بوک پیج پر موجود ہے اس تحریر کو وہاں سے ہی کاپی کیا گیا ہے