عمان نے پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کے لیے رعایتی مدت کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپیٹ ورک پرمٹ کی میعاد میں توسیع کر دی ہے جو ورک پرمٹ 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے تھے۔


جمعرات کو وزارت محنت کی طرف سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ توسیع 30 جون 2022 تک ہے۔
جاری کردہ ایک بیان میں، وزارت نے کہا ہے: حکومت کی طرف سے نجی شعبے کی کمپنیوں کو ان کے کام کاج پر کوویڈ 19 کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کے حصے کے طور پر،

وزارت محنت نے ورک پرمٹ کی میعاد میں توسیع کے لیے رعایتی مدت کا اعلان کیا ہے۔ جو ورک پرمٹ 31 مارچ 2022 کو ختم ہو رہے تھے اب ان کو مزید وقت دیا گیا ہے۔ 30 جون 2022 تک۔

ورک پرمٹ کیا ہے

ورک پرمٹ یعنی جو کوئی بھی عمان میں کوئی نیو کام شروع کرتا ہے تو اس کو غیر عمانی ورکر چاہیے کام کے لیے تو منسٹری کی طرف سے جو اس شخص کو معجونیہ دیا جاتا ہے کے آپ اتنے آدمی اپنے کام کے لیے بلوا سکتے ہیں اس پیپر کی اک تاریخ ہوتی ہے۔


عمان میں امیزون کی فری شپنگ شروع Amazon.ae free shipping in oman

اس تاریخ تک ہی وہ پیپر کارآمد ہوتا ہے۔ دی ہوئی تاریخ کے باد وہ پیپر ختم ہو جاتا ہے اور اس معجونیہ پر آدمی کو نہیں بلوایا جا سکتا۔
یہ وہ معجونیہ کا پیر ہے جس کی منسٹری آف لیبر نے مزید ڈیٹ آگے کر دی ہے۔ اور 3 مہینے کا وقت دیا گیا ہے۔

لیبر کارڈ ختم ہونے پر جرمانہ معاف

اس سے پہلے منسٹری آف لیبر کی طرف سے کہا گیا تھا کے ستمبر 2022 تک جو خارجیوں کے لیبر کارڈ ختم ہوں گے ان کو کوئی جرمانہ نہیں ہو گا۔یہ سہولت بھی کویڈ 19 کی وجہ سے دی گئی ہے تاکہ پرائیویٹ کمپنیوں کی مدد ہو سکے۔

عمان ویزہ فیس جون 2022 میں

عمان ورک پرمٹ فیس میں کمی جو جون 2022 سے شروع ہو رہی ہے۔ ہائی پرفیشن جن کی اس وقت فیس 2001 ریال ہے ان کی 301 ہو جائے گی۔ اسی طرح ہی اس وقت جن کی فیس 1001 ان کی 251 عمانی ریال ہو جائے گی۔ اور جن کی فیس اس وقت 301 ہے ان کی فیس 201 ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ گھر کے ورکرز کی فیس میں بھی کمی ہو گی اور جو ریاضہ کارڈ رکھتے ہیں ان کی فیس میں بھی کمی ہو جائے گی۔