عمان نیوز اردو، عمانی لائرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انسانی ہمدردی کے اقدام "فک کربا" کے تحت 447 افراد کو قید سے رہا کروایا گیا ہے، جن کے خلاف مختلف اقسام کے کیسز تھے جیسے کے سول کیس، تجارتی کیس، مزدوری اور قانونی کیسز، ان کو جیل کی قید سے رہائی کا پروانہ جاری کیا گیا ہے۔



عمانی لائرز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین جناب ڈاکٹر محمد بن ابراہیم الزادجلی نے وضاحت کی کہ اس اقدام کو سلطنت عمان کے تمام گورنریٹ میں تقسیم کیا گیا تھا، کیونکہ جنوب الشرقیہ گورنریٹ سے 148 افراد کو آزادی دی گئی ہے۔

آج عمانی ریال ریٹ پاکستان انڈیا سری لنکا نیپال کے لیے

جنوب الباطنہ سے 77 افراد کو آزادی ملی،

شمال الباطنہ سے 70 افراد کو آزادی ملی۔

شمال الشرقیہ سے 45 افراد رہا کروائے گئے۔

الظہرہ گورنریٹ سے 39 افراد کو آزادی ملی۔

الداخلیا گورنریٹ سے 30 افراد کو۔

مسندم گورنریٹ سے 9 لوگوں کو۔

ظفار گورنریٹ سے 5 افراد کو۔

الوسطہ گورنریٹ سے 4 افراد کو۔

جناب ڈاکٹر نے زور دیا کہ سلطنت عمان کی مختلف عدالتوں میں نفاذ کے شعبے اس انسانی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، سفید ہاتھ والے افراد اور اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہیں جن کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جن کے اوپر کیسز ہیں