عمان نیوز اردو: رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے کے تیسرے ہفتے میں فک کربہ انیشیٹو کے تحت 424 نئے قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔


جن قیدیوں کو رہا کیا گیا ہیں وہ عمان کے ان گورنریٹس میں موجود تھے۔

فک کربہ کے مطابق، جنوب الباطنہ گورنریٹ سے 31 کیسز تھے جن کو رہا کیا گیا ہے، شمال الباطنہ گورنریٹ سے 120 کیسز تھے جن کو رہا کیا گیا ہے، اور الداخلیا گورنریٹ سے 46 کیسز تھے جن کو آزادی ملی ہے، مسقط گورنریٹ سے 160 کیسز تھے جو آزاد ہوئے ہیں، اور البریمی گورنریٹ سے 67 کیسز تھے جن کو رہا کروایا گیا ہے، یہ تمام معلومات فک کربہ کے مطابق ہے۔

اس سے پہلے بھی اسہ ماہ رمضان میں فک کربہ قیدیوں کو رہائی دلوا چکا ہے۔