عید الفطر 1443 ہجری کے لیے عمان سپریم کمیٹی کی طرف سے کچھ فیصلے شیئر کیے گئے ہیں، عید الفطر 2022 کی نماز میں شرکت صرف ویکسین والے افراد ہی کر سکتے ہیں جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان کو سب لوگوں میں آ کر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے اور اس کے ساتھ ہی 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی اجازت نہیں ہے ۔


عمان سپریم کمیٹی کے نیو فیصلے

عمان سپریم کمیٹی نے سب لوگوں سے کہا ہے کے وہ تمام احتیاطی تدابیر جاری رکھیں۔ جیسے کے چہرے کے ماسک پہننا، بند جگہوں پر جسمانی دوری، چھینکنے اور کھانستے وقت صحت مند عادات کی پابندی کو یقینی بنانا تکہ آپ سے دوسرے محفوظ رہیں اور آپ بھی دوسروں سے محفوظ رہیں۔

عمان سپریم کمیٹی نے تمام عوامی کونسلوں میں تمام تقریبات اور اجتماعات بالخصوص عید الفطر 2022 کی مبارکباد کے اجتماعات اور عید کی اجتماعی تقریبات کے انعقاد پر مسلسل پابندی ابھی جاری رکھنے کو کہا ہے۔

عوامی مقامات پر پابندی

عمان سپریم کمیٹی نے مزید کہا کے مساجد، ہالز، کونسلز اور دیگر عوامی مقامات پر قرآن خوانی اور ماتمی تقریبات کے انعقاد پر مسلسل پابندی ابھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمان سپریم کمیٹی ہر ایک سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ تمام فیصلوں پر عمل کریں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
تاکہ آپ محفوظ رہیں اور آپ کی فیملی بھی۔۔
عید مبارک