واٹس ایپ ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر اپڈیٹ
اس وقت سوشل میڈیا کی برمار ہے اور کچھ سوشل میڈیا ہماری زندگی کا لازمی حصہ بنے ہوئے ہیں جن میں اک واٹس ایپ ہے،
واٹس ایپ کمپنی اپنے سبسکرائبرز کے لیے ایپ میں نئی سہولیات اور نیو فیچرز متعارف کرواتی ہی رہتی ہے۔
تاکہ اپنی دوسری حریف کمپنیوں سے ہمیشہ آگے ہی رہے
واٹس ایپ موبائل ایپلی کیشن نے اپنے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے ملٹی ڈیوائس فیچر کی سہولت سب کو فراہم کردی۔
جس کے تحت صارفین مختلف ڈیوائسز پر اور ویب پورٹل پر، ڈیسک ٹاپ پر بیک وقت ایک ہی اکاؤنٹ استعمال کرسکتے ہیں۔صارفین نے مرکزی یعنی جس ڈیوائس میں اپنا اکاؤنٹ بنایا ہو گا اس کے علاوہ دوسرے 4 مختلف ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے۔
اس سے قبل یہ سہولت صرف مخصوص بیٹا ورژن صارفین کے لیے ہی کمپنی نے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کرائی تھی جس کے تحت وہ ایک ہی اکاؤنٹ کو اپنے موبائل، ویب، کمپیوٹر، پر استعمال کرسکتے تھے۔
مارچ کے آخر یا اپریل کے وسط تک تمام صارفین کو یہ سہولت فراہم کردی جائے گی۔
0 تبصرے