سعودی عرب اقامے کی حد کتنے سال مقرر کی گئی ہے


کیا سعودی عرب اقامے کی زیادہ سے زیادہ حد 6 سال ہے۔
کیوں کے اس وقت سوشل میڈیا پر بہت ساری نیوز گرڈس کر رہی ہیں اسی حوالے سے۔۔
اس وقت سعودی عرب میں کافی زیادہ تعداد خارجیوں کی ہے۔۔

جن میں پاکستانیوں کی تعداد کافی ہے تو اس نیوز کو سن کر ہمارے دوست پریشان بھی ہیں اور ناراض بھی۔۔
اصل میں یہ نیوز کتنی سچی ہے اور کتنی جھوٹی۔۔

اک سعودی عہدیدار کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے اقامے کی آخری حد کی تجویز ابھی زیرغور ہے۔
پر سوشل میڈیا پر کچھ اور ہی گردش کر رہا ہے

اخبار 24

اخبار 24 کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ اطلاع گردش کر رہی ہے کہ سعودی مجلس شوریٰ نے اس بات کی منظوری دے دی ہے کہ سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے اقامے کی انتہائی حد 6 سال ہی ہو گی۔غیر ملکی کو سعودی عرب میں اس سے زیادہ رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی سرکاری عہدیدار

سعودی سرکاری عہدیدار نے کہا کہ ’مجلس شوریٰ کی متعلقہ کمیٹی جو غیر ملکیوں کے سعودی عرب میں رہنے کی آخری حد متعین کرنے کے حوالے سے مجوزہ مسودے پر کام کر رہی ہے۔ ابھی تک اس حوالے سے اقامہ قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

سعودی سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ’ ابھی تک غیر ملکیوں کے اقامے کی آخری حد 6 سال مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے مجوزہ مسودے پر جاری کام تیار ہوا ہے۔ ابھی تک تمام چیزیں زیر غورہیں۔