عمان سول ڈیفنس اینڈ ایمبولینس اتھارٹی نے کہا کہ اتوار کے روز عبری میں الظہرہ گورنریٹ میں پتھر گرنے کے واقعے میں وفات پانے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی۔

آن لائن جاری کردہ ایک بیان کے مطابق منگل کی رات مزید دو لاشیں برآمد کی گئیں ہیں۔ دریں اثناء چھ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے جو مبینہ طور پر ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اتوار کو پانچ افراد کو بچایا گیا تھا۔
اللہ وفات پانے والوں کی مغفرت کرے اور ان کی فیملی کو صبر جمیل عطا کرے۔۔ آمین