سپریم کمیٹی نے رمضان کے مقدس مہینے میں شروع ہونے والی نماز تراویح سمیت گرپ نمازوں کے لیے حاضری محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نماز میں شرکت کرنے والوں کو COVID-19 ویکسین لگ چکی ہو۔ اس کے ساتھ ہی کہا ہے کے بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو بھی شرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔۔
جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ بھی نماز تراویح کے لیے مساجد کے اندر گروپ میں نماز ادا نہیں کر سکیں گے۔۔

سپریم کمیٹی نے مساجد اور دیگر عوامی مقامات پر افطار کے اجتماعات پر پابندی بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی اور مقامی تقریبات، نمائشیں، کانفرنسیں اور اجتماعی نوعیت کی سرگرمیاں 70 فیصد صلاحیت کے ساتھ ہی جاری رہیں گی۔


عمان سپریم کمیٹی نے ہر شخص سے اپیل کی ہے جس کسی میں بھی سانس کی علامات ظاہر ہوں وہ اجتماعی دعاؤں اور ہر قسم کے اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں۔