عمان نیوز اردو: مسقط میونسپلٹی نے اک آن لائن بیان میں کہا کہ وہ جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے، مسقط گورنریٹ میں اک روڈ کی مرمت کا کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے وہ روڈ جزوی طور پر بند ہو گا چند دن کے لیے، النہضہ اسٹریٹ، وادی عدی پل کے بعد روی کی طرف جاتے ہوئے۔


مسقط میونسپلٹی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے واضح کیا ہے کہ یہ بندش آج 21 اپریل 2022 کی شام سے شروع ہو گی اور اتوار 24 اپریل 2022 کی صبح تک رہے گی۔ روڈ کی مرمت کا کام چل رہا ہے۔

روڈ پر آپ کو بورڈ وغیرہ مل جائیں گے جن پر ہدایات موجود ہوں گی اگر آپ اس روڈ پر سفر کریں تو احتیاط کے ساتھ ڈرائیو کریں